خادم حرمین کا "شوری” سے خطاب: وطن سب سے پہلے

آج شاہ سلمان داخلی اور خارجی پالیسیوں کے خد وخال کا تعین کرتے ہوئے ریاض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نئی شوری کونسل کے ساتویں اجلاس کے روبرو پیش کئے جانے والے اپنے سالانہ خطاب میں داخلی اور خارجی پالیسیوں کے خد وخال اور صورت حال کا تعین کریں گے۔ [&

خادم حرمین کا "شوری” سے خطاب: وطن سب سے پہلے
آج شاہ سلمان  داخلی اور  خارجی  پالیسیوں کے خد وخال کا تعین کرتے ہوئے
%d8%b3%d9%84%d9%85%d8%a7%d9%86

ریاض: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نئی شوری کونسل کے ساتویں اجلاس کے روبرو پیش کئے جانے والے اپنے سالانہ خطاب میں داخلی اور  خارجی  پالیسیوں کے خد وخال اور صورت حال کا تعین کریں گے۔  یاد رہے کہ اس نئی شوری کونسل کا تعین اور اس کی تشکیل ابھی چند دنوں قبل دوبارہ ہوئی ہے اور اسی کے ساتھ”2030″ کے ويژن اور ” 2020″ کے قومی تبدیلی پلان کے ذریعہ تعمیراتی اور ترقی کے مرحلے کے سلسلہ میں گفتگو کی جائے گی۔

خادم حرمین شریفین نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شورى  كے منہاج اور اصول وہى  منہاج  اور اصول  ہيں جن پر ان کا ملک اپنے بانی شاہ عبدالعزیز کے زمانہ سے گامزن ہے۔  اور انہوں نے کل نئی شوری کونسل کے قسم لینے والے مرد وخواتین اراکین کو پر زور انداز میں کہا کہ وطن سب سے پہلے ہے۔ اسی طرح انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کونسل اور اس کے اراکین کسی جماعت یا جانبدارانہ یا ذاتی مفادات کے لئے کام نہیں کریں گے بلکہ وطن کے لئے کام کریں گے۔

شاہ سلمان نے کونسل کے اراکین سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کونسل میں جو کچھ کریں گے اس سے ملک کا نام روشن ہوگا،  شہریوں کی تعریف کی جائے گی اور فخر سے میرا سر اونچا ہوگا۔

اسی کے ساتھ یہ وصیت بھی کی اس ذمہ داری کی ادائیگی میں ہم سب اللہ سے ڈریں، قوم وملت کے مفادات کے خواہش مند ہوں اور ہمیشہ اسی مقصد کو  اپنی نگاہوں کے سامنے رکھیں۔