مصر میں حبارہ کو پھانسی۔۔۔ انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے سیکیورٹی الرٹ

قاہرہ: محمد عبدو، ولید عبدالرحمن مصری حکومت نے کل "داعش” کی ہمنوا تنظیم "انصار بیت المقدس” کے رہنما عادل حبارہ کو 4 سال پہلے”رفح کے دوسرے قتل عام” میں ملوث ہونے کی وجہ سے پھانسی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ اس قتل عام میں سیناء کے 25 فوجی ہلاک ہوئے تھے […]

مصر میں حبارہ کو پھانسی۔۔۔ انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے سیکیورٹی الرٹ
dil

قاہرہ: محمد عبدو، ولید عبدالرحمن

مصری حکومت نے کل "داعش” کی ہمنوا تنظیم "انصار بیت المقدس” کے رہنما عادل حبارہ کو  4 سال پہلے”رفح کے دوسرے قتل عام” میں ملوث ہونے کی وجہ سے پھانسی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ اس قتل عام میں سیناء کے 25 فوجی ہلاک ہوئے تھے اور پھانسی کی کاروائی قانونی چارہ جوئی کے تمام مراحل اور صدر کی منظوری کے بعدعمل میں آئی ہے۔

حکومت فیصلہ پر عملدرآمد کے بعد انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہے۔  سابق نائب وزیر داخلہ میجر جنرل محمد نور الدین نے کل "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم اور اہل خانہ کی طرف سے دہشت گردی پر مبنی انتقامی کارروائیوں سے بچنے کے لئے حکم نافذ کرنے سے قبل سخت حفاظتی اقدامات اور شمال سیناء میں اس تنظیم کے اڈوں پر پیشگی حملہ کرنا ضروری تھا۔

سیکورٹی ذرائع نے  "الشرق الاوسط” سے  بتایا کہ گزشتہ اتوار  کو قاہرہ کے پٹرن نامی چرچ میں ہوئے حادثہ کے بعد ملک کے تمام اداروں میں سیکیورٹی الرٹ ہے جبکہ قبطیوں کے یہاں نئے سال اور سالگرہ کی تقریبات بھی قریب ہیں۔