ترکی اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی تبادلہ کے حجم میں 70 ارب ڈالر تک اضافہ کرنے کی کوششیں

انقرہ: سعید عبد الرزاق ترکی عرب ممالک کے ساتھ آئندہ سال تجارتی تبادلے کے حجم میں 70 ارب ڈالر اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ترکی اور عرب ممالک کے درمیان تعاون ایسوسی ایشن نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ بڑے امکانات ہونے کی وجہ سے اگلے سال یہ […]

ترکی اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی تبادلہ  کے حجم میں 70 ارب ڈالر تک اضافہ کرنے کی کوششیں
%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%8c

انقرہ: سعید عبد الرزاق

ترکی عرب ممالک کے ساتھ آئندہ سال تجارتی تبادلے کے حجم میں 70 ارب ڈالر اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ترکی اور عرب ممالک کے درمیان تعاون ایسوسی ایشن نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ بڑے امکانات ہونے کی وجہ سے اگلے سال یہ مقصد پورا ہو جائےگا۔

ایسوسی ایشن کے ذمہ دار صبوحی عطار نے مغربی ترکی میں واقع ازمیر شہر  کے ایکسپو نمائش کے موقع پر کہا کہ 2003 کے بعد سے ترک عرب تعلقات بہت اچھے ہوئے ہیں جن کی جھلک اقتصادی تعاون کی سطح پر نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ 2003ء میں ترکی اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی تبادلہ کا حجم 9 ارب ڈالر کی سطح پر تھا جبکہ اب اس میں پانچ گنہ اضافہ ہوچکا ہے اور آئندہ سال 70 ارب ڈالر تک پہنچنے کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔

عطار نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ترکی بہت سارے میدانوں میں مختلف عرب ممالک کے ساتھ مربوط ہے اور وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ان میں سب سے پیش پیش سعودی عرب، بحرین، کویت اور قطر ہے۔