جدہ کے کتاب میلہ میں 27 ملک کے 450 مکتبوں کی شرکت

جدہ: سعید ابیض سعودی عرب کے مغرب میں واقع جدہ کا کتاب میلہ کامیاب ہوا جس کی سرگرمیاں پرسوں سے شروع ہونگی۔ اس میں 450 سے زائد عربی اور غیر ملکی مکتبوں کی شرکت ہوگی۔ اس میں تمام عمر کے لوگوں کے لئے ادب وشعر اور کہانیوں کی کتابیں فروخت کی جائیں گی۔ […]

جدہ کے کتاب میلہ میں 27 ملک کے 450 مکتبوں کی شرکت
%d9%85%da%a9%d8%aa%d9%be

جدہ: سعید ابیض

سعودی عرب  کے مغرب میں واقع جدہ کا کتاب میلہ کامیاب ہوا جس کی سرگرمیاں پرسوں سے شروع ہونگی۔  اس میں 450 سے زائد عربی اور غیر ملکی مکتبوں کی شرکت ہوگی۔  اس میں تمام عمر کے لوگوں کے لئے ادب وشعر اور کہانیوں کی کتابیں فروخت کی جائیں گی۔ یہ کتاب میلہ 50 ہزار سے زائد مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہوگا جس میں زائرین کے لئے پارکنگ کا معقول انتظام بھی ہوگا۔

خادم حرمین شریفین کے مشیر  اور مکہ مکرمہ کے گورنر  شہزادہ خالد الفیصل کی نگرانی میں قائم ہونے والا جدہ کے کتاب میلہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال کتاب میلہ میں آنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو یہ کتاب میلہ ہفتہ کے آخر میں مناسب وقت پر ہوا ہے،  دوسرے یہ کہ بحر احمر کے کنارے واقع صوبہ جدہ میں معتدل موسم کے وقت ہوا ہے، تیسرے یہ کہ اس کتاب میلہ میں مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قسم قسم کی کتابیں فراہم کی گئی ہیں ۔  یہ کتاب میلہ تقریبا دس دن تک رہے گا۔

شہزادہ خالد الفیصل جدہ کتاب میلہ کے افتتاح کے دوران اس کے دوسرے سیشن میں چند مفکرین اور صحافیوں کا اعزاز کریں گے جن میں سرفہرست محمد علی حافظ، محمد علوان اور فاتنہ شاكر ہیں۔