ٹرمپ ایران کو کامیابی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: بیروت

ریگن اور بش سینئر کے سابق مشیر کے ساتھ ” الشرق الاوسط” کا انٹرویو   لندن : ھدی الحسینی سفیر رچرڈ برٹ نے باور کرایا جو سابق امریکی صدر جورج بش سینئر اور اس سے پہلے صدر رونلڈ ریگن کے مشیر رہ چکے ہیں، منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو […]

ٹرمپ ایران کو کامیابی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: بیروت
ریگن اور بش سینئر کے سابق مشیر کے ساتھ ” الشرق الاوسط” کا  انٹرویو
bur-cutout18-12-2016t

لندن : ھدی الحسینی

سفیر رچرڈ برٹ نے باور کرایا جو سابق امریکی صدر جورج بش سینئر اور اس سے پہلے صدر رونلڈ ریگن کے  مشیر رہ چکے ہیں، منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو شام اور عراق میں کامیابی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ برٹ نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ آغاز سے ہی ٹرمپ کی آئندہ ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں، اپنے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ ٹرمپ  طاقتور ہوں گے بالخصوص ایران کے سامنے کے لیے، میرے خیال میں خلیجی ممالک اور ان میں سر فہرست سعودی عرب ایران کے چیلنج سے پریشان ہیں، تو صرف صدر ٹرمپ ہی نہیں بلکہ ان کی ٹیم بھی جسے وہ پنٹاگون مین تشکیل دے رہے ہیں اور ان میں سب سے پہلے جرنیل جیمز مائٹس سب ایران کی منفی پالیسی کے بارے میں شک میں مشترک ہیں۔ ( اور اس سوال کے جواب میں: کہ کیا ٹرمپ ایران کو عراق اور شام سے کامیابی کے ساتھـ نکلنے کی اجازت دیں گے ، تو کہا: ( میرے خیال میں اس کا جواب  بڑا واضح ہے اور وہ : نہیں  )  ۔