دھشت گردی کی اردنی کرک شہر میں ضرب کاری

سڑکوں پر جھڑپیں – یرغمال بنانا اور ایک کینیڈین سیاح سمیت 10 ہلاکتیں، حملہ آوروں کا تعلق اردن اور عرب ملکوں سے   عمان : محمد الدعمہ کل دہشت گردی نے اردن کے سیاحتی دل جنوبی شہر کرک میں ضرب کاری کی، سکیورٹی فورسز کا مسلح گروپ کے ساتھ […]

دھشت گردی کی اردنی کرک شہر میں ضرب کاری
سڑکوں پر جھڑپیں – یرغمال بنانا اور ایک کینیڈین سیاح سمیت 10 ہلاکتیں، حملہ آوروں کا تعلق اردن اور عرب ملکوں سے
1482083702203182800

عمان : محمد الدعمہ

کل دہشت گردی نے اردن کے سیاحتی دل جنوبی شہر کرک میں ضرب کاری کی، سکیورٹی فورسز کا مسلح گروپ کے ساتھ معرکہ ہوا جس نے سکیورٹی مرکز اور شہر میں گشتی پولیس  پر حملہ کیا ، قلعہ میں پناہ لینے سے پہلے کئی لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔ آخری تفصیل کے مطابق ان جھڑپوں میں سات سکیورٹی اہلکار، دو شہری اور ایک کینڈین سیاح ہلاک اور 29 سے زائد راہ گیر زخمی ہوۓ؛ بعض کو خطرناک چوٹیں آئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں کی تعداد 10 ہے جن کا تعلق اردن اور عرب ملکوں سے ہے انہوں نے شہر کرک میں آثار کے قلعہ میں پناہ لینے سے پہلے  پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا اور قلعہ کے اندر سیاحوں کو یرغمال بنا لیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپیشل فورسز نے قلعہ کے اندر سے کئی سیاحوں کو آزاد کرا لیا جن میں زیادہ تر ملائیشین شہری ہیں۔