ملیشیائیں تعز کی عوام کو بے گھر کر رہی ہے: یمنی فوجی کمانڈر
تعز: "الشرق الاوسط” یمن میں 17 انفنٹری کی طرف سے کاروائی کے سربراہ میجر جنرل "عبدہ حمود الصغیر” نے "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی کی کہ "حوثی وصالح کی انقلابی ملیشیا تعز کے رہائشی افراد کو بے گھر کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں، اور حال ہی میں الربیعی کے [

تعز: "الشرق الاوسط”
یمن میں 17 انفنٹری کی طرف سے کاروائی کے سربراہ میجر جنرل "عبدہ حمود الصغیر” نے "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی کی کہ "حوثی وصالح کی انقلابی ملیشیا تعز کے رہائشی افراد کو بے گھر کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں، اور حال ہی میں الربیعی کے مضافات میں حذران نامی علاقے کے رہائشی منظم نقل مکانی کے تازہ ترین شکار ہوئے ہیں”۔
حوثی اور صالح کی انقلابی ملیشیا شہر تعز اور اسکے جنوبی مضافاتی علاقے حیفان اور الصلو پر مسلسل بمباری کر رہی ہیں، اور یہاں کے رہائشی افراد کو نقل مکانی پرمجبور کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قتل کرنے، ان کے مال و اسباب کو لوٹنے کی مرتکب ہو رہی ہے۔ جیسا کہ کل ملیشیاؤں نے اسلحہ کے زور پر تعز کے مغربی گاؤں حذران کے بقیہ رہائشیوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا۔