مشرقی حلب خالی کر دیا گیا اور ترکی کی طرف سے "الباب” شہر کی جنگ کا خاتمہ
انقرہ: سعید عبد الرزاق مشرقی حلب کو کل حزب اختلاف اور شہریوں سے مکمل طور پر خالی کردینے کے امکان کے ساتھ ساتھ ترکی نے "الباب” شہر کی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ تمام مریضوں اور فوری […]

انقرہ: سعید عبد الرزاق
مشرقی حلب کو کل حزب اختلاف اور شہریوں سے مکمل طور پر خالی کردینے کے امکان کے ساتھ ساتھ ترکی نے "الباب” شہر کی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ تمام مریضوں اور فوری طبی نگہداشت کی ضرورت مند لوگوں کو مشرقی حلب سے نکال لیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ترک فوج نے اعلان کیا کہ "درع فرات” نامی فوج نے کل شمالی شام میں واقع "داعش” کے مرکز "الباب” شہر کو حلب سے جوڑنے والی شاہراہ پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا ہے۔ ترکی فوج نے اس جنگ میں "داعش” کے 138 اور فوج کے 14 لوگوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ ترکی سرکاری ذرائع نے”الشرق الاوسط” سے بتایا کہ شامی بحران سے متعلق ماسکو میں ہوئے سہ فریقی مذاکرات پر مثبت پہلو ہی کا غلبہ تھا۔ اسی طرح اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ تمام شامل جماعتیں واضح طور پر مطمئن تھیں کہ اس بحران کے حل تک پہنچنا ضروری ہے اور اس معاملہ میں سخت موقف اختیار کرنا مفید نہیں ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ شامی بحران کے حل کے سلسلہ میں ماسکو کا اعلان مثبت ہو گا۔