ایران کی طرف سے آستانہ کانفرنس کو”نہیں نہیں” کی دھمکی
بیروت : ثائر عباس ایران نے روس کی طرف سے آئندہ ماہ کے وسط میں اپنے اور ترکی کے ساتھ ہم اہنگی کے لئے منعقد ہونے والی آستانہ کانفرنس کو”نہیں نہیں” کی دھمکی دی ہے جبکہ اس کانفرنس سے شامی حکومت اور اس کے مخالفین کے مابین مکالمہ یا گفتگو مقصودہے۔ […]

بیروت : ثائر عباس
ایران نے روس کی طرف سے آئندہ ماہ کے وسط میں اپنے اور ترکی کے ساتھ ہم اہنگی کے لئے منعقد ہونے والی آستانہ کانفرنس کو”نہیں نہیں” کی دھمکی دی ہے جبکہ اس کانفرنس سے شامی حکومت اور اس کے مخالفین کے مابین مکالمہ یا گفتگو مقصودہے۔
اس دھمکی کے اعلان کے بعد ایران نے سعودی عرب کی شرکت کو بھی مسترد کردیا ہے۔ ترکی کے باوثوق ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ تہران نے مذاکررت کی اعلی کمیٹی کے صدر ریاض حجاب کی شرکت پر بھی اپنی ویٹو پاور استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کی اہلیت ہی نہیں رکھتے ہیں۔