حریری کے لئےاطمینان بخش اعتماد اور اسلحے کی فائل کی حفاظت
بیروت:” الشرق الاوسط” فیوچر ڈائمنشن کے لیڈر سعد حریری کی زیر قیادت نئی لبنانی حکومت کو کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ ملا، پارلیمنٹ کے 92 اراکین میں سے 87 نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ پارلمینٹ ہاؤس میں رائے شماری سے پہلے حریری نے 22 […]

بیروت:” الشرق الاوسط”
فیوچر ڈائمنشن کے لیڈر سعد حریری کی زیر قیادت نئی لبنانی حکومت کو کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ ملا، پارلیمنٹ کے 92 اراکین میں سے 87 نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
پارلمینٹ ہاؤس میں رائے شماری سے پہلے حریری نے 22 ارکان کے استفسار کا جواب دیا، انہوں نے کہا حکومت اراکین کے اکثر ملاحظات پر توجہ دے گی لیکن ابھی تک اختلافی مسائل پائے جاتے ہیں جن میں حکومتی دائرے سے باہر اسلحے کا موضوع بھی ہے، انہوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ یہ فائل دفاعی اسٹریٹجک کے لئے چھوڑی جاتی ہے۔ حریری نے باور کرایا کہ تمام سیاسی طاقتیں خواتین کے کوٹے کی خاطر نئی قانون سازی چاہتی ہیں ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ وہ لبنان میں اسپیشل انٹرنیشنل کورٹ کے پابند رہیں گے۔