موصل کے مشرقی علاقوں کی جانب عراقی فوجوں کی پیش قدمی
بغداد: "الشرق الاوسط” روئٹر خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی فوج نے دہشت گرد جماعت داعش کے زیر قبضہ موصل کے مشرقی حصے کی آزادی کے لئے کل دوسرے مرحلے کا اغاز کیا ہے۔ اسی طرح بعض امریکی فوجی مشیروں کو فرنٹ لائن کے پیچھے کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا […]

بغداد: "الشرق الاوسط”
روئٹر خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی فوج نے دہشت گرد جماعت داعش کے زیر قبضہ موصل کے مشرقی حصے کی آزادی کے لئے کل دوسرے مرحلے کا اغاز کیا ہے۔ اسی طرح بعض امریکی فوجی مشیروں کو فرنٹ لائن کے پیچھے کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔
موصل کی لڑائی میں عراقی، کردی اور شیعہ گروپوں کے ایک لاکھ افراد شرکت کر رہے ہیں جبکہ یہ کہا جا رہا ہے کہ عراق پر 2003ء میں امریکی زیر قیادت میں کیے گئے حملہ کے بعد یہ سب سے بڑی زمینی کاروائی ہے ۔