شام میں آج سے روسی – ترکی فائر بندی کا آغاز

انقرہ: سعید عبد الرازق روسی صدر ولاڈیمیر پوٹن نے کل جس فائربندی کا اعلان کیا تھا آج سے شام میں اس کا اغاز ہو رہا ہے، اس میں داعش اور اکراد کے علاوہ تمام شامی خطے شامل ہیں ۔ شامی نظام کی مسلح افواج کی قیادت نے […]

شام میں آج سے روسی –  ترکی فائر بندی کا آغاز
222222222

انقرہ: سعید عبد الرازق

روسی صدر ولاڈیمیر پوٹن نے کل جس فائربندی کا اعلان کیا تھا آج سے شام میں اس کا اغاز ہو رہا ہے، اس میں داعش اور اکراد کے علاوہ تمام  شامی خطے شامل ہیں ۔

شامی نظام کی مسلح افواج کی قیادت نے بتایا کہ تمام شامی اراضی  پر مکمل جنگی کاروائیاں کل آدھی رات سے روک دی گئی ہیں جبکہ روسی وزیر دفاع سیرگئی شویگو نے کہا کہ مسلح مخالف افواج  نے شامی انتظامیہ کے ساتھ فائر بندی پر دستخط کیے ہیں اور  ان میں شامی احرار تحریک بھی شامل ہے، یاد رہے کہ اجمالی طورپر مسلح مخالف افواج  کی سات جماعتیں ہیں جو 62 ہزار افراد پر مشتمل  ہیں۔