برطانوی شہریوں کی اپنی ملکہ کے بارے میں تشویش

  لندن: "الشرق الاوسط” کل برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرے مقدس دن پر عدم موجودگی برطانوی افراد میں ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا باعث ہے۔ برمنگھم پیلس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ "آج (کل) ملکہ سخت سردی لگنے اور زکام کی […]

برطانوی شہریوں کی اپنی ملکہ کے بارے میں تشویش
1483313176046673400

لندن: "الشرق الاوسط”

کل برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرے مقدس دن پر عدم موجودگی برطانوی افراد میں ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا باعث ہے۔ برمنگھم پیلس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ "آج (کل) ملکہ سخت سردی لگنے اور زکام کی وجہ سے نئے سال کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی”۔ یہ کرسمس کی تقریب میں غیر حاضری کے ایک ہفتہ بعد ہے جبکہ ایسا کئی دہائوں میں پہلی بار ہوا ہے۔

90 سالہ ملکہ الزابتھ کرسمس کی تقریبات سے پہلے بیمار ہوئیں تھیں جو ان کی عدم موجودگی میں مشرقی برطانیہ کے صوبہ نارفوک کے علاقے سینڈیگام میں منعقد ہوئیں۔ "رویٹرز” ایجنسی نے شاہی محل کے بیان کو نقل کیا کہ "ملکہ یہ محسوس نہیں کرتیں کہ وہ چرچ جا سکتی ہیں کیونکہ وہ ابھی سخت سردی اور زکام سے ٹھیک ہوئی ہیں”۔ کرسمس سے ایک ہفتہ قبل لندن سے سینڈیگام تک کے طویل سفر میں ملکہ اور ان کے (95 سالہ) شوہر پرنس فلپ سخت سردی اور زکام سے متاثر ہو جانے پر دونوں 22 دسمبر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہاں پہنچے تھے۔ پرنس فلپ نے سینڈی گام میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی مگر ملکہ نے شرکت نہیں کی۔