جزائر کے لئے”بہار عرب” کا خیال پریشان کن

جزائر: "الشرق الا وسط” جزائر کی حکومت کے لئے نام نہاد "بہار عرب” کا خیال پریشان کن ثابت ہوا۔ حکومت چند جماعتوں پر یہ الزام عا‏ئد کر رہی ہے کہ گزشتہ ہفتہ سڑکوں پر مظاہرے اور احتجاج کے بعد سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان […]

جزائر کے لئے”بہار عرب” کا خیال پریشان کن
4

جزائر: "الشرق الا وسط”

جزائر کی حکومت کے لئے نام نہاد "بہار عرب” کا خیال پریشان کن ثابت ہوا۔ حکومت چند جماعتوں پر یہ الزام عا‏ئد کر رہی ہے کہ گزشتہ ہفتہ سڑکوں پر مظاہرے اور احتجاج کے بعد سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان کے افراد  نے گزشتہ مظاہروں میں عوامی سہولیات اور ذاتی املاک کو جلایا اور تباہ وبرباد کیا ہے۔

جزائری حکومت کی طرف سے اماموں کے لئے سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں جن میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جمعہ کے خطبوں کے ذریعہ لوگوں کے ذہن ودماغ میں ملک کی امن وسلامتی کو پامال کرنے کی برائیوں سے متعلق شعور وآگاہی پیدا کریں۔ جمعہ کی رات اماموں کو مذہبی امور کی وزارت کے ذریعہ ایک  تحریر موصول ہوئی ہے اور اس کی ایک کاپی "الشرق الاوسط” پاس بھی ہے، جس میں بہت ساری ہدایتیں کی گئیں ہیں، یعنی عوام کو باد دلایا جائے کہ اللہ رب العزت کی طرف سے بندوں کو عطا کردہ نعمتوں میں امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کی نعمت سب سے بڑی ہے، امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کو باقی رکھنا شریعت خداوندی کا مقصد ہے اور اسے ہر جگہ اور ہر مقام پر تمام شہریوں کے حق میں ایک فرض کی حیثیت حاصل ہے۔

ہزاروں مسجدوں کی طرف بھیجی گئیں ہدایتیں ملک کے مشرق میں واقع تین ریاستوں میں پیر اور منگل کو ہویے سخت مظاہروں اور احتجاج کے سلسلے میں وزیر اعظم عبد المالك سلال  کے سخت بیانات کے مشابہ تھیں۔