امریکی فوج میں پگڑی، داڑھی اور پردے کی اجازت
واشنگٹن: منیر ماؤری امریکی فوج نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئی تعلیمات جاری کئے ہیں جن میں پگڑی باندھنے، نقاب پہننے اور داڑھی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نیویارک پولیس کی طرف سے اپنے متدین افراد کے لئے مذہبی عقائد یا […]

واشنگٹن: منیر ماؤری
امریکی فوج نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئی تعلیمات جاری کئے ہیں جن میں پگڑی باندھنے، نقاب پہننے اور داڑھی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
نیویارک پولیس کی طرف سے اپنے متدین افراد کے لئے مذہبی عقائد یا ذاتی اختیارات کی بنیاد پر پگڑی باندھنے، نقاب پہننے کی اجازت کے سلسلہ میں لئے گئے فیصلے کے کچھ دنوں کے بعد ہی امریکی فوج نے بھی نئے قوانین جاری کرنے کی پہل کی ہے جن میں امریکی فوج کے اہلکار کو اس بات کی اجازت دی دی گئی ہے کہ اپنے مذہب کی بنیاد پر اگر وہ خواتین ہیں تو حجاب پہنیں، اگر مرد ہیں تو داڑھی رکھیں اور پگڑی باندھیں۔
امریکی فوج کا یہ فیصلہ صرف نیویارک پولیس کے فیصلہ کی تقلید میں نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ گزشتہ سال اس کے خلاف بہت سے قانونی مقدمے پیش کئے جانے کے بعد صادر ہوا ہے۔
ان میں سب سے نمایاں مقدمہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ سکھ ایک ہندوستانی فرقہ ہے جس کے افراد ایسی پگڑی باندھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ دیکھنے میں دوسروں کے مقابلہ میں الگ لگتے ہیں اور اسی طرح وہ اپنی داڑھی بھی الگ انداز میں رکھتے ہیں۔