ایرانی حکومتی نظام کے "حقیقت پسند” – رفسنجانی کی وفات

عظیم سیاسی کھلاڑی کا نام آخری سالوں میں "شیخ الاصلاح” رکھا گیا لندن: عادل السالمی ایرانی نظام کے بانی اور اس کے بڑے رازدار علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کل دل کا دورہ پڑنے سے 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ حکومتی نظام کے بانی آیت اللہ خمینی […]

ایرانی حکومتی نظام کے "حقیقت پسند” – رفسنجانی کی وفات

عظیم سیاسی کھلاڑی کا نام آخری سالوں میں "شیخ الاصلاح” رکھا گیا

e567io6e7re7ko6de7ikde67i6de

لندن: عادل السالمی

ایرانی نظام کے بانی اور اس کے بڑے رازدار علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کل دل کا دورہ پڑنے سے 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

حکومتی نظام کے بانی آیت اللہ خمینی اور حالیہ مرشد اعلی خامنہ ای کے بعد رفسنجانی ایرانی سیاسی میدان میں سب سے بڑے کھلاڑی ہیں جنہیں "حقیقت پسند” سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ زندگی کے آخری سالوں میں انہیں "مصلح شیخ” کا نام دیا گیا۔ خمینی کے انقلاب کے بعد ایرانی آئین  کی تدوین میں اور ان  کی وفات کے بعد اس کی ترمیم میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

عراق کے ساتھ پہلی خلیجی جنگ (1980 -1988) میں رفسنجانی نے دفاعی سپریم کونسل میں خمینی کے نمائندہ اور مسلح افواج کے نائب کمانڈر کے عہدوں پر فائز رہے۔ اس جنگ کے دوران پاسداران انقلاب اور فوج ان کے ماتحت تھی۔

خامنہ ای کے دفتر نے اپنے سب سے بڑے مخالف اور شریک؛ جنہوں نے قم میں حوزہ عملیہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔