اسرائیل کی طرف سے حماس پر فوجی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کا الزام
تل ابیب: "الشرق الاوسط” اسرائیلی فوج نے کل اعلان کیا ہے کہ تحریک حماس خوبصورت خواتین کی تصویروں کے ذریعہ فوجیوں اور افسران کو فریفتہ کر کے ان سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، فوج میں خفیہ معلومات کے ایک یونٹ نے اس […]

تل ابیب: "الشرق الاوسط”
اسرائیلی فوج نے کل اعلان کیا ہے کہ تحریک حماس خوبصورت خواتین کی تصویروں کے ذریعہ فوجیوں اور افسران کو فریفتہ کر کے ان سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے،
فوج میں خفیہ معلومات کے ایک یونٹ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سولہ غیر حقیقی شخصیت ہیں جن کے لئے تحریک حماس سوشل نیٹ ورک پر تصویریں شائع کر رہی ہے اور ان کے ذریعہ فوجیوں کو خواتین سے متعلف اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ آمادہ کر رہی ہے تاکہ موبائل فونز ان کے تابع ہوں اور حساس معلومات کے لئے کھلے ہوں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان "اوویجا ادری” نے کہا کہ فوج اور جنرل سیکیورٹی سروس کی ایک خاص ٹولی نے گزشتہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر مہم شروع کیا تھا جس کے ذریعہ ٹولی چند ایسے گروپوں کی نگرانی کرنے میں کامیاب ہوئی تھی جو موبائل کو توڑنے کی کوشش کر رہی تھی اور حماس کی طرف سے ان الزامات پر کوئی فوری تبصرہ نہیں آیا ہے۔
اسی دوران کل اسرائیل کے تمام عرب شہروں میں عام ہڑتال ہوا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ قلنسوة نامی شہر میں نو گھروں یہ کہ کر منہدم کر دیا گیا کہ یہ گھر اجازت نامہ کے بغیر بنائے گئے ہیں۔
48 فلسطینیوں کے رہنماؤں نے احتجاجی مہم کو جاری رکھتے ہوئے کل نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ "مشترک فہرست” کے صدر ایمن عودہ نے کہا کہ "قلنسوة” میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور اس سے قبل "النقب” میں توڑ پھوڑ ہمارے سامنے ایک لال بتی ہے جو ہمارے لئے اپنے ہی ملک میں ایک دھمکی کے مترادف ہے۔