"ٹرمپ رپورٹ” کا پردہ فاش کرنے والا برطانوی ایجنٹ پوشیدہ
واشنگٹن: ہبہ قدسی میڈیا نے بلیک میل کرنے کے لئے روس کے پاس نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بارے میں شرمناک معلومات سے متعلق متنازع رپورٹ کا پردہ فاش کرنے والے کی شناخت ظاہر کی ہے، وہ کرسٹوفر سٹیل نامی ایک سابق برطانوی ایجنٹ ہے، "وال سٹریٹ جرنل” نامی اخبار نے […]

واشنگٹن: ہبہ قدسی
میڈیا نے بلیک میل کرنے کے لئے روس کے پاس نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بارے میں شرمناک معلومات سے متعلق متنازع رپورٹ کا پردہ فاش کرنے والے کی شناخت ظاہر کی ہے، وہ کرسٹوفر سٹیل نامی ایک سابق برطانوی ایجنٹ ہے، "وال سٹریٹ جرنل” نامی اخبار نے اس شخص تک پہنچنے کی کافی کوشش کے بعد اس کے نام کا انکشاف کیا ہے اور اپنے رپورٹ میں کہا کہ وہ لوگوں کی نگاہوں سے مخفی ہے۔
"ٹیلیگراف” نامی برطانوی اخبار نے بیان کیا ہے کہ "اوریس” نامی تنظیم کے شریک بانی سٹیل کی تیار کردہ رپورٹ 35 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز ہے جس میں ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں کریملن کی مداخلت کرنے کا دعوی ہے اور دستاویزات میں روسی سکیورٹی سروسز کے ہونے کا بھی ذکر ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ نومنتخب صدر کو بلیک میل کرنے کے لئے اس کا استعمال کیا جا سکے۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق ٹرمپ نے ان دستاویزات کو جھوٹ اور وہم پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا کہ سٹیل کو یہ رپورٹ تیار کرنے کے لئے اپوزیشن ریپبلیکن کی طرف سے مال فراہم کیا گیا ہے اور ان میں سر فہرست جیب بش ہیں۔
ٹرمپ کی انتظامیہ میں وزیر دفاع کے طور پر جنرل جیمز میٹس کی تقرری کے سلسلہ میں سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی میں تین گھنٹے سے زائد ہوئے گرم مباحثوں کے بعد کمیٹی نے اکثریت کے ذریعہ وزیر دفاع کے منصب پر فائز ہونے کے لئے کسی بھی فوجی کے لئے سات سال گزرنے سے متعلق شرط کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور میٹس نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر نیٹو کو مجروح کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔