"داعش” کو مشرقی موصل میں شکست اور یونیورسٹی کیمپس میں جنگ

موصل: "الشرق الاوسط” کل عراقی فورسز اور "داعش” کے جنگجوؤں کے درمیان شہر کے شمال مشرق میں واقع موصل یونیورسٹی کے کیمپس کے اندر شخت جنگ ہوئی اور عراقی فورسز نے شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں کو مزید شکست دیتے ہوئے دریائے دجلہ کے پار ایک اور برج تک پہنچا دیا۔ […]

"داعش” کو مشرقی موصل میں شکست  اور یونیورسٹی کیمپس میں جنگ
1

موصل: "الشرق الاوسط”

کل عراقی فورسز اور "داعش” کے جنگجوؤں کے درمیان شہر کے شمال مشرق میں واقع موصل یونیورسٹی کے کیمپس کے اندر  شخت جنگ ہوئی اور عراقی فورسز نے شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں کو مزید شکست دیتے ہوئے دریائے دجلہ کے پار ایک اور برج تک پہنچا دیا۔

انسداد دہشت گردی تنظیم  کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ شہر کے بائیں جانب میں واقع یونیورسٹی "داعش” کا سب سے اہم اڈہ تھا۔ میجر جنرل سامی عارضی نے کہا کہ کل موصل یونیورسٹی کے آپریشن نے "داعش” کو اچانک جا  دبوچا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسداد دہشت گردی تنظیم نے ٹیکنالوجی کالج اور یونیورسٹی کیمپس سے قریب ایک پہاڑی پر قبضہ کر کے اپنے فورسز کو یونیورسٹی کے کیمپس میں داخل کر دیا۔

کیمپس کی دیوار کو توڑنے کے لئے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا تاکہ انسداد دہشت گردی تنظیم کی فوجیں راکٹ  اٹھائے ہونے کی حالت میں داخل ہو سکیں۔