دہشت گردی کی فہرست میں ایرانی "پاسداران” کو شامل کرنے کی ایک امریکی کوشش
واشنگٹن: منیر ماؤری واقف امریکی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ریپبلکن سینیٹرز ٹیڈ کروز اور جم انہاو ایک ایسا قانونی مسودہ پیش کرنے والے ہیں جس میں امریکی وزارت خارجہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دنیا کی سلامتی […]

واشنگٹن: منیر ماؤری
واقف امریکی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ریپبلکن سینیٹرز ٹیڈ کروز اور جم انہاو ایک ایسا قانونی مسودہ پیش کرنے والے ہیں جس میں امریکی وزارت خارجہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے اور امریکی پارلیمنٹ کے نمائندگان کے اتفاق رائے سے ایک قانون بھی بنایا جائے پھر اس کے ذریعہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنائی کا محاسبہ کیا جائے اور پاسداران انقلاب اور سپاه قدس کو امریکی مفادات کے لئے خطرہ بننے والی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شمار کیا جائے۔
کروز کے ایک قریبی ذرائع کے ذریعہ اس بات کا علم ہوا ہے کہ سینیٹر فی الحال ایک ایسے قانون کے مسودہ پر غور وفکر کر رہے ہیں جس کے ذریعہ امریکی وزارت خارجہ کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ یمن کی "انصار اللہ” نامی تحریک کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے اور باد رہے کہ اس مذکورہ تحریک کو میڈیا میں حوثی جماعت کے طور پر جانا جاتا ہے۔