سعودی طالب علم کا قاتل امریکی عدالت میں
واشنگٹن: منير الماوری امریکی پولیس نے 24 سالہ سعودی طالب علم حسین سعید النہدی کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ 27 سالہ کولن ایم اوسپیرن نامی یہ قاتل عادی مجرم ہے، جسے ریاست ویسکونسن کی علاقے ڈان کی عدالت میں بھیج دیا گیا ہے۔ لگائے جانے والے […]

واشنگٹن: منير الماوری
امریکی پولیس نے 24 سالہ سعودی طالب علم حسین سعید النہدی کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ 27 سالہ کولن ایم اوسپیرن نامی یہ قاتل عادی مجرم ہے، جسے ریاست ویسکونسن کی علاقے ڈان کی عدالت میں بھیج دیا گیا ہے۔
لگائے جانے والے چارج کی ایک دستاویزات جو کہ "الشرق الاوسط” کو ملی ہے اس کے مطابق استغاثہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ویسکونسن کا قانون سزائے موت سے منع کرتا ہے تو ایسی صورت میں حملہ کر کے مارنے والے اس ملزم کو کم سے کم 15 سالہ جیل کی سزا اور اس کے علاوہ حملے کے ساتھ منسلک دیگر الزامات کی بنا پر اضافی سال کی سزاسنائی جائے۔ جبکہ سفید فام اس امریکی ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔