مصر میں دہشت گردی کی فہرست میں 1500 لوگ شامل جن میں ابو تریکہ سر فہرست

قاہرہ: محمد عبد حسنین مصری عدلیہ نے مصر کے ریٹائرڈ مایا ناز فٹ بال کھلاڑی محمد ابو تریکہ کو دہشت گرد تنظیموں اور شخصیات کی فہرست میں درج کیا ہےجبکہ پہلے ان پر دہشت گردانہ کارروائیوں اور ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے "اخوان المسلمون” کی مالی تعاون کرنے […]

مصر میں دہشت گردی کی فہرست میں 1500 لوگ شامل جن میں ابو تریکہ سر فہرست
1

قاہرہ: محمد عبد حسنین

مصری عدلیہ نے مصر کے ریٹائرڈ مایا ناز فٹ بال کھلاڑی محمد ابو تریکہ کو دہشت گرد تنظیموں اور شخصیات کی فہرست میں درج کیا ہےجبکہ پہلے ان پر دہشت گردانہ کارروائیوں اور ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے "اخوان المسلمون” کی مالی تعاون کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ابو تریکہ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کئے جانے کے بعد ان پر پانچ طرح کی قانونی پابندیاں لگا دی گئیں ہیں ان میں سب سے نمایاں یہ ہے کہ ان کے اثاثوں کو منجمد کردیا گیا ہے،  ان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا  اور ان کے سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ان کے وکیل محمد عثمان نے "الشرق الاوسط” سے بتایا کہ یہ فیصلہ قانون کے خلاف ہے کیونکہ ابھی ابو تریکہ کے ساتھ تحقیقات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف مجرمانہ احکام جاری کئے گئے ہیں اور انہوں نے اپنے ارادہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ 60 دن کے اندر اس فیصلہ کے خلاف اپیل درج کریں گے  لیکن انہوں نے ابو تریکہ کے مصر واپسی کی تاریخ کی وضاحت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

شمالی قاہرہ کی فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ دہشت گرد افراد کی فہرست میں  1500 لوگ شامل ہیں اور ان میں سر فہرست سابق صدر محمد مرسی، صفوت حجازي اور تاجر صفوان ثابت ہیں۔