اسرائيل کی طرف سے ام الحيران میں 15 گھر منہدم

دو افراد ہلاک وزخمی اوران کے علاوہ کنیست کے عرب رکن پارلیمنٹ زخمی   تل ابيب: نظير مجلی – رام الله: كفاح زبون کل تقریبا ایک ہزار اسرائیلی فوجیوں نے نقیب میں واقع ام الحیران گاؤں پر حملہ کیا، جس میں یہاں کے رہائشیوں کو بھگانے کی کوشش کی گئی تاکہ اس جگہ یہودی […]

اسرائيل کی طرف سے ام الحيران میں 15 گھر منہدم
دو افراد ہلاک وزخمی اوران کے علاوہ کنیست کے عرب رکن پارلیمنٹ زخمی
vbbnmfweyrwetfysdghfeywtywt

تل ابيب: نظير مجلی – رام الله: كفاح زبون

کل تقریبا ایک ہزار اسرائیلی فوجیوں نے نقیب میں واقع ام الحیران گاؤں پر حملہ کیا، جس میں یہاں کے رہائشیوں کو بھگانے کی کوشش کی گئی تاکہ اس جگہ یہودی گاؤں آباد کیا جا سکے جس کا یہی نام (حیران) ہو۔

جب وہاں کے رہائشیوں نے احتجاج کیا؛ جن میں "کامن لسٹ” کے صدر اور کنیست میں عرب رکن پارلیمنٹ ایمن عودہ بھی شامل تھے، تو قابض افواج نے انہیں لاٹھیوں اور رائفل کے دستوں سے زدوکوب کیا اور ان پر فائرنگ کی۔ جس میں پولیس نے ریاضی کے ایک استاد کو قتل کر دیا جو اپنی گاڑی لے کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس واقعہ پر اسرائیل نے کہا کہ وہ "داعش” کے طریقۂ کار سے متاثر ہو کر کچل کر ہلاک کرنے کی کوشش میں تھا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی بلڈوزروں نے مکانات کو منہدم کرنے کی کاروائی میں 15 عرب گھروں کو مسمار کر دیا، اس دوران ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کی طرف سے چلائی گئی گولی سے”عودہ” معجزانہ طور پر بچ گئے جو کہ ان کے سر کے قریب سے گزری، اس سے انہیں ہلکا سا زخم آیا۔ جبکہ تصادم کے نتیجے میں 27 اشخاص زخمی اور گرفتار ہوئے اس کے علاوہ اس دوران ایک اسرائیلی پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے رکن پارلیمنٹ عودہ سے رابطہ کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ عباس نے علاقے کی عوام کی ثابت قدمی پر براہ راست حمایت کرتے ہوئے "نوجوان یعقوب ابو القیعان کی شہادت پر تعزیت کی اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے جلد صحتیابی کی دعا کی”۔

تنظیم آزادی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری "صائب العریقات” نے اس بات پر زور دیا کہ "اسرائیل کی طرف سے ام الحیران میں گھروں کو منہدم کرنا اس بات کی دلیل ہیں کہ "نسلی امتیاز، نسل کشی، مقامی لوگوں کو ان کی اپنی زمین سے بے دخل کرنا، ان کے وجود کو مٹانا اور یہودیوں کا ان کی جگہ پر قبضہ کرنا "ایک یہودی ریاست” کو قائم کرنے کی ناکام کوششیں ہے۔