ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں 200 ملین ڈالر کی لاگت اور مکمل ہوٹلوں کی بکنگ
واشنگٹن: ہبہ القدسی "دارالحکومت” کی عمارت میں پینتالیسوے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے نائب مائیک پینس کے حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زور وشور پر ہیں۔ امریکی روایت کے مطابق 20 جنوری جمعہ کی دوپہر بارہ بجے حلف برداری تقریب کی کاروائیاں شروع ہو جائیں گی۔ […]

واشنگٹن: ہبہ القدسی
"دارالحکومت” کی عمارت میں پینتالیسوے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے نائب مائیک پینس کے حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زور وشور پر ہیں۔ امریکی روایت کے مطابق 20 جنوری جمعہ کی دوپہر بارہ بجے حلف برداری تقریب کی کاروائیاں شروع ہو جائیں گی۔
اس تقریب میں چار امریکی صدر شرکت کریں گے، براک اوباما اور ان کی اہلیہ، جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ، بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ اور جمی کارٹر۔ ان کے علاوہ کانگریس کے ارکان، سپریم آئینی عدالت کے جج، بعض سیاستداں، عوامی شخصیات اور مذہبی رہنماؤں بھی شرکت کریں گے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے۔ اسی طرح ایلٹن جان جیسے پاپ ستاروں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اظہار کیا ہے۔
"نیویارک ٹائمز” اخبار نے یہ نقل کیا ہے کہ حلف برداری تقریب کے اخراجات 200 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گے۔