صهر الحوثي کے ساتھ ساتھ بغاوت کے رہنماؤں کی ہلاکت

جدہ: سماء غابری یمنی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران "نہم” نامی ضلع میں ہوئے جھڑپوں میں سابق صدر علی عبد اللہ صالح اور حوثیوں کے ہم نوا ریپبلکن گارڈ کے ممتاز فوجی رہنما ہلاک ہو گئے اور یاد رہے کہ "نہم” نامی […]

صهر الحوثي کے ساتھ ساتھ بغاوت کے رہنماؤں کی ہلاکت
1

جدہ: سماء غابری

یمنی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران "نہم” نامی ضلع میں ہوئے جھڑپوں میں سابق صدر علی عبد اللہ صالح اور حوثیوں کے ہم نوا ریپبلکن گارڈ کے ممتاز فوجی رہنما ہلاک ہو گئے اور یاد رہے کہ  "نہم” نامی ضلع گورنریٹ صنعا کا سب سے بڑا ضلع ہے۔

اتحادی لڑاکو جہازوں کے ذریعہ گورنریٹ صعدہ میں ہوئے ایک فضائی حملہ میں ہلاک ہونے والے بغاوت کے رہنماؤں میں کرنل محمد صالح ناجی حاضری اور ان کے ساتھیوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور ان کے علاوہ "نہم” فرنٹ میں صالح کے ماتحت خصوصی کارروائیوں میں تھرڈ بٹالین کے کمانڈر کرنل رکن حمود صالح عزمان کی موت کی خبر ملی ہے۔ اسی طرح ذرائع نے "نہم” فرنٹ کے آرمی فورسز  کے ہاتھوں خالد يحيى المداني اور بغاوت کے رہنما صهر عبد الملك الحوثي کی موت کی بھی تصدیق کی ہے۔

تھوڑی ہی مدت کے بعد کل شام کو مقامی ذرائع نے صنعا کے جنوب میں ہولناک ٹریفک حادثہ میں ایک ممتاز حوثی رہنما کی موت اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے، پہلے شخص کا نام فضل عامر أبو صريمة ہے جبکہ دوسرے شخص کا نام عبد الله علي إدريس ہے اور یہ گورنریٹ بیضاء میں سابق صدر کی پارٹی  میں  ایک رہنما تھا جبکہ یہ دونوں گورنریٹ میں خطرناک ترین حوثی رہنما تھے۔