عربی بوکر کے ذریعہ اپنے آخری سیشن میں ایک طویل فہرست کا اعلان

منگل ­ 19 ربيع الثانی 1438ہجری ­ 17 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13930[ لندن: "الشرق الاوسط” عربی ناول کے بین الاقوامی انعام کی عربی بوکر کے نام سے مشہور حکم کمیٹی نے اپنے آخری سیشن میں ایک طویل فہرست جاری کیا ہے جس میں گزشتہ بارہ مہینوں میں شائع کردہ […]

عربی بوکر کے ذریعہ اپنے آخری سیشن میں ایک طویل فہرست کا اعلان
منگل ­ 19 ربيع الثانی 1438ہجری ­ 17 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13930[
4

لندن: "الشرق الاوسط”

عربی ناول کے بین الاقوامی انعام کی عربی بوکر کے نام سے مشہور حکم کمیٹی نے اپنے آخری سیشن میں ایک طویل فہرست جاری کیا ہے جس میں گزشتہ بارہ مہینوں میں شائع کردہ 16 ناول شامل ہیں اور ان ناولوں کا انتخاب مسابقہ کے لئے انیس ملکوں کے مصنفوں کے پاس بھیجے گئے ایک سو چھیاسی ناولوں میں سے ہوا ہے۔ حکم کمیٹی کے اشارہ کے مطابق ان سولہ ناول نگاروں میں سے تین ناول نگار انعام کی چھوٹی فہرست تک پہنچ گئے ہیں، ان میں سے ایک عراق کے سنان انطون ہیں، دوسرے سوڈان کے امیر تاج السر ہیں اور تیسرے سعودیہ کے محمد حسن علوان ہیں۔ اسی طرح پانچ دوسرے افرا ہیں جن کا شمار طویل فہرست میں ہے، ان میں سے ایک کویت کے اسماعیل فہد اسماعیل ہیں، دوسرے مراکش کے عبد الکریم جویطی ہیں، تیسرے اور چوتھے لبنان کے الیاس خوری اور رینیہ الحائک ہیں اور پانچوے مصر کے محمد عبد النبی ہیں۔ نئے ناموں میں مراکش کے یاسین عدنان ہیں جن کے پہلے ناول کا نام "ہوت ماروک” ہے۔

پانچ اراکین پر مشتمل حکم کمیٹی نے پہلی مرتبہ چار عورتوں کا انتخاب کیا ہے، ان میں فلسطین کی ناول کمیٹی کی خاتون صدر سحر خلیفہ ہیں اور ان کے علاوہ فاطمہ الحاجی ہیں جو ایک ناول نگار، اکیڈمک اور لیبیا میں براڈکاسٹر ہیں، صوفیا فاسالو ہیں جو ایک اکیڈمک خاتون اور یونانی زبان کی ٹرانسلیٹر ہیں، سحر الموجی ہیں جو ایک ناول نگار اور مصر کی ایک اکیڈمک خاتون ہیں اور پانچوے رکن فلسطین کے ایک مترجم صالح علمانی ہیں۔

سحر خلیفہ نے کل صبح سویرے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ طویل فہرست میں موضوعات اور ناول نگاری کی دنیا میں بہت زیادہ تنوع ہے کیونکہ ان میں تاریخی ناول کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی اور کھیل پر مبنی ناول بھی ہیں۔ ہم نے یہ بھی محسوس کیا ہے کہ اجمالی طور پر تمام ناول عرب دنیا میں ہونے والے تعاملات، تنازعات ورکاوٹوں اور امیدوں وخوابوں کو بیان کرتے ہیں۔

آئندہ سولہ فروری کو جزائر میں انعام کی چھوٹی فہرست کا اعلان کیا جائے گا، یہ انعام امارات کی سیاحت وثقافت ابو ظہبی تنظیم کے ذریعہ دیا جائے گا اور جہاں تک کامیاب ناول کی بات ہے تو اس کا اعلان ابو ظہبی کے بین الاقوامی کتاب میلہ کے موقع پر کیا جائے گا جبکہ گزشتہ سال ربعی مدہون کو ان کے ناول "مصائر: كونشرتو الهولوكوست والنكبة” پر انعام سے نوازا گیا تھا۔