اسپین کا باورچی خانہ اور اس پر عرب کے اثرات

اتوار 10­ ربیع الثانی 1438 ہجری – 8 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر[13921] لندن: "الشرق الاوسط" اسپین کا باورچی خانہ ایک علاقہ کے مقابلہ میں دوسرے علاقہ میں مختلف ہوتا ہے۔ یہاں کا باورچی خانہ مقامی عادات واطوار، مروجہ آب وہوا، دستیاب فصلیں اور رومن دور سے لے کر اسپین کے اسلامی [&hell

اسپین کا باورچی خانہ اور اس پر عرب کے اثرات
اتوار 10­ ربیع الثانی 1438 ہجری – 8 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر[13921]
5

لندن: "الشرق الاوسط"

اسپین کا باورچی خانہ ایک علاقہ کے مقابلہ میں دوسرے علاقہ میں مختلف ہوتا ہے۔ یہاں کا باورچی خانہ مقامی عادات واطوار، مروجہ آب وہوا، دستیاب فصلیں اور رومن دور سے لے کر اسپین کے اسلامی دور تک کے تاریخی مراحل کے تابع ہے، یہ مغرب سے قریب بھی ہے اسی وجہ سے اس پر مغربی باورچی خانہ کے اثرات بھی ہیں اور یہ طارق نامی پہاڑی گھاٹی کے راستہ سے صرف آٹھ میل کے دوری پر واقع ہے۔

اسپین کے مطبخ کی ساری چیزیں ایک مرکب تاریخ سے ماخوذ ہیں جن کے بعض حصوں کو اسپین نے جنگوں اور فتحمندیوں کے ذریعہ حاصل کیا ہے۔ اس نے بھی بعد کے زمانہ میں بہت ساری جنگوں کو انجام دیا ہے اور اس سلسلہ میں خاص طور پر لاتینی بر اعظم اور نئی دنیا تو قابل ذکر ہیں۔ جزیرہ نما ویبرین بر اعظم میں تہذیب تو عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے سات صدی قبل ہی اس طورپر شروع ہوئی کہ پہلے پہل مختلف قبائل کے ذریعہ معمولی سوسائٹیاں وجود میں آئیں جن کی زندگی کا دار ومدار شکار پر تھا اور اسپین کے جنوب میں واقع سوسائٹیوں نے یونانیوں اور فینیقیون کے کشتیوں کے ساتھ  تجارت کا آغاز کیا پھر ان سے اسفادہ کر کے کھیتی کے نئے طریقے سیکھے اور زیتون اور انگور جیسے فائدہ مند فصلوں کو حاصل کیا۔ روم نے تو اسپین پر اپنے حکومت کے دور میں مشروم کی کھیتی کے علاوہ کسی چیز کا اضافہ نہیں کیا جو ابھی تک اسپین کے شمالی علاقوں میں بویا جاتا ہے۔

قرون وسطی میں اسپین کو جبل طارق کے گھاٹی کے راستہ فتح کیا گیا تھا اور عرب اسپین کھانے کے بہت سارے ایسے اقسام لے کر آئے تھے جنہیں اہل یورپ نہیں جانتے تھے پھر یہ اقسام دور ذرائع کے ذریعہ ایران اور ہندوستان پہنچے، اسی وجہ سے اندلس کا باورچی خانہ اسپین کے تمام علاقوں کے باورچی خانوں کے مقابلہ میں زیادہ معتبر شمار کیا جاتا ہے کیونکہ عرب یہاں چاول، گنے، پالک، بینگن، تربوز، نیبو، آڑو، سنتری اور بادام وغیرہ لے کر آئے اور اب بھی نئے انداز کے باورچی خانوں میں عرب کی چھاپ واضح انداز مین موجود ہے۔