داعش کی رقہ سے دیر الزور کی طرف اجتماعی ہجرت

"آستانہ” میں واشنگٹن کی شرکت پر ماسکو کا تہران سے اختلاف کا اعتراف اتوار­ 24 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 22 جنوری 2017 ء شمارہ: (13935)   ماسكو: طہ عبد الواحد ، رياض – بيروت: "الشرق الاوسط” عینی شاہدین کے مطابق کل "داعش” کی لیڈروں اور مسلح عناصر کو ا

داعش کی رقہ سے دیر الزور کی طرف اجتماعی ہجرت
"آستانہ” میں واشنگٹن کی شرکت پر ماسکو کا تہران سے اختلاف کا اعتراف
اتوار­ 24 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 22 جنوری 2017 ء  شمارہ: (13935)
1485020537791157500

ماسكو: طہ عبد الواحد ، رياض – بيروت: "الشرق الاوسط”

عینی شاہدین کے مطابق کل "داعش” کی لیڈروں  اور مسلح عناصر کو اجتماعی شکل میں رقہ سے دیر الزور جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ دوسری جانب شامی فائل کی کچھ امور کے بارے میں ایران کے ساتھ اختلافات پر کرملین نے خاموشی کو توڑا ہے۔ ان اختلافات میں ماسکو اور تہران کے مابین "آستانہ” مذاکرات میں واشنگٹن کے نمائندوں کی شرکت پر حالیہ اختلاف اہم ہے۔

رقہ شہر کے رہائشی افراد نے جرمن اخباری ایجنسی کو کہا کہ سینکڑوں لیڈر اور تنظیم کے عناصر سال رواں کے آغاز سے گورنریٹ دیر الزور کی جانب نقل مکانی کر گئے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں میں اکثریت (عرب اور غیر ملکی جنگجوؤں)  مہاجرین کی ہے۔ تنظیم کے لیڈروں نے "الفردوس، الثکنہ اور الحرامیہ کے محلوں میں درجنوں مکانات کو خالی کر دیا ہے”۔۔۔

دریں اثناء، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کل ریاض میں شامی انقلاب کی فورسز کے جنرل کوآرڈینیٹر رياض حجاب کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران ان کے ساتھ شام کی صورتحال میں پیش رفت اور بحران کے حل کے لئے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔