آبادی میں گھل مل جانے والے داعش موصل کے لئے خطرہ
بدھ 27 ربيع الثانی 1438 ہجری- 25 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13938] موصل: "الشرق الاوسط” بغداد کی طرف سے تنظیم داعش سے مکمل طور پر موصل شہر کے دائیں جانب کی آزادی کے اعلان کے بعد داعش کے عسکریت پسند آبادیوں میں گھل مل گئے اور شہر کے باشندوں اور […]
بدھ 27 ربيع الثانی 1438 ہجری- 25 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13938]

موصل: "الشرق الاوسط”
بغداد کی طرف سے تنظیم داعش سے مکمل طور پر موصل شہر کے دائیں جانب کی آزادی کے اعلان کے بعد داعش کے عسکریت پسند آبادیوں میں گھل مل گئے اور شہر کے باشندوں اور اس کے ذمہ داروں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔
رائٹرز نیوز ایجنسی نے موصل شہر کے سربراہ عبد الستار علی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ”داعش” کے ارکان مشرقی موصل میں ہزاروں کی تعداد میں تھے لیکن سیکورٹی فورسز نے ان میں سے بعض کو ہلاک کیا اور بعض کو گرفتار کیا ہے اور جو بچ گئے وہ داڑھی منڈا کر مقامی آبادی میں گھل مل گئے۔
اسی دوران عبد الامیر رشید ﻳﺎر اﻟﻠﻪ نے اعلان کیا کہ عراقی فورسز نے موصل کے مغربی حصہ کو تنظیم داعش سے آزاد کرا کر اس پر قبضہ کرنے کے لئے حملہ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ "رائٹرز” ایجنسی نے کل "اﳌﻮﺻﻠﻴﺔ” نامی چینل سے کی گئی ﻳﺎر اﻟﻠﻪ کی بات کو نقل کیا ہے کہ اگلے دو یا تین دنوں کے دوران عراقی مسلح فوجیں شہر کے مغربی کنارہ کو بحال کرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی آپریشن کی حمایت کرنے کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔