جدہ میں 16 دہشت گرد عناصر گرفتار، جن میں 13 پاکستانی اور 3 سعودی

بدھ ­ 27 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 25 جنوری 2017 ء شمارہ: (13938)   رياض: نايف الرشيد کل سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے نئی خفیہ جماعتوں کے بارے انکشاف کیا ہے جو کہ "جدہ عناصر” سے منسلک ہیں، جن کے خلاف گذشتہ ہفتہ کے روز سیکورٹی فورس کی کاروائی کی گئی، یاد […]

جدہ میں 16 دہشت گرد عناصر گرفتار، جن میں 13 پاکستانی اور 3 سعودی
بدھ ­ 27 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 25 جنوری  2017 ء  شمارہ:  (13938)
e67ehhjhjhkk,9ppliolol

رياض: نايف الرشيد

کل سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے نئی خفیہ جماعتوں کے بارے انکشاف کیا ہے جو کہ "جدہ عناصر” سے منسلک ہیں، جن کے خلاف گذشتہ ہفتہ کے روز سیکورٹی فورس کی کاروائی کی گئی، یاد رہے کہ اس دوران دو خودکش بمباروں نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا، یہ خالد غازی حسین السروانی اور نادی مرزوق خلف الضیانی عنزی دونوں سعودی شہریت کے حامل تھے۔

وزارت نے سیکورٹی کے ترجمان کے ذریعے مزید کہا کہ اس کیس میں اب تک 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں تین سعودی شہریت کے حامل ہیں جبکہ باقیوں کی شہریت پاکستانی ہے۔ نشاندہی کی گئی ہے کہ خود کش حملہ آور السروانی نے دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو حمایت اور مدد فراہم کی، جس نے عسیر کے علاقے میں ہنگامی افواج کی مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنایا اور اسی طرح خود کش حملہ آور نے نجران کے علاقے میں المشہد مسجد میں دہشت گردانہ حملہ کیا۔ اس کے علاوہ وہ الحرازات محلہ میں واقع دھماکہ خیز بیلٹ اور دھماکہ خیز مواد بنانے والے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں بھی ملوث تھا۔ اسی طرح المضیانی بھی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔

سیکورٹی افراد نے خود کش افراد سے بھاری مقدار میں کیمیائی مواد کا ذخیرہ اپنے قبضہ میں لے لیا، جس میں دستی بم بنانے، بندوق کی گولیاں بنانے اور  دھماکہ خیز مواد بنانے میں استعمال ہونے والا مواد شامل ہے۔

اس معاملے کے ماسٹر مائنڈ حسام الجہنی نے اعتراف کیا کہ بیرون ملک دہشت گرد تنظیم داعش کی ہدایت پر انہوں نے رہائش گاہ کو کرایہ پر لیا جو کہ خود کش حملہ آوروں کی پناہ گاہ تھی۔ یہ خود کش حملہ آور خواتین کے بھیس میں گورنریٹ جدہ کی شاہراہ قریش میں واقع ایک ٹھکانے سے یہاں منتقل ہوئے پھر انہیں یہاں (دھماکہ خیز) تمام ضروری سامان فراہم کیا گیا۔