سعودی عرب جدید جنگی طیارے "النسر” کو لانچ رہا ہے

خادم حرمین کی سوڈانی صدر کے ہمراہ ایئر فورس کالج کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت جمعرات ­ 28 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 26 جنوری 2017 ء شمارہ: (13939)   رياض: عبد الہادی حبتور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کل سوڈانی صدر عمر البشیر کے ہمراہ ریاض میں شاہ فیصل […]

سعودی عرب جدید جنگی طیارے "النسر” کو لانچ رہا ہے
خادم حرمین کی سوڈانی صدر کے ہمراہ ایئر فورس کالج کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت
جمعرات ­ 28 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 26 جنوری 2017 ء شمارہ:  (13939)
1485365920077388500

رياض: عبد الہادی حبتور

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کل سوڈانی صدر عمر البشیر کے ہمراہ ریاض میں شاہ فیصل ایئر کالج کی تعمیر کو 50 سال مکمل ہونے کی تقریب (گولڈن جوبلی) میں شریک ہوئے جس میں جنگی طیارہ "ایف 15 ایس آئی” کو لانچ کیا گیا دریں اثناء افسران کا 91 واں بیج بھی فارغ ہوا۔

"جنگی طیارے النسر” کا شمار مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے۔ اس کے سعودی عرب کے فائٹر سکواڈرن میں داخل ہونے کے بعد سعودی فضائیہ اپنی جدید ترین صلاحیتوں کی بدولت یہ اپنے ملک کی سرزمین اس کے امن وامان کی حفاظت کے علاوہ کسی بھی ممکنہ بیرونی خطرات کے خلاف خطے کی سلامتی کو یقینی بنا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ "ایف 15 ایس-آئی” کے تمام پارٹس کو دو سعودی کمپنیوں اور "بوئنگ” کمپنی کے مابین تعاون سے بنائے گئے ہیں۔