گروہ بندیاں اور تنازعات شمالی شام کا نقشہ کھینچ رہے ہیں

جمعرات 28 ربيع الثانی 1438 ہجری- 26 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13939] ماسکو: "الشرق الاوسط” شمالی شام میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان لڑائیاں جاری ہیں۔ جہاں تحریک "احرار الشام” نے "فتح الشام” کے ذریعہ "جيش المجاهدين” پر حملہ کرنے اور ان کے مراکز پر قبض

گروہ بندیاں اور تنازعات شمالی شام کا نقشہ کھینچ رہے ہیں
جمعرات 28 ربيع الثانی 1438 ہجری- 26 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13939]
1

ماسکو: "الشرق الاوسط”

شمالی شام میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان لڑائیاں جاری ہیں۔ جہاں تحریک "احرار الشام” نے "فتح الشام” کے ذریعہ "جيش المجاهدين” پر حملہ کرنے اور ان کے مراکز پر قبضہ کر لینے کے بعد ان کے خلاف نفیر عام کا اعلان کر دیا ہے۔ اسی اثناء تحریک "احرار الشام” "ثوار الشام” کی ٹولیوں اور "مجاہدین” کی بڑی تعداد کو اپنی صفوں میں شامل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اسی طرح مزید دوسری جماعتوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کے لئے ان کی کوشش جاری ہے جس کی وجہ سے یہ شمالی شام کی سب سے بڑی جماعت قرار پائیگی۔

اسی سلسلہ میں ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ جنگ بندی کے انتظار میں "جنیوا” کانفرنس سے دو ہفتے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کی سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقات کریں گے اور روس، ترکی اور ایران سے متعلق ہونے والے شکوک وشبہات کو ختم کریں گے اور کہیں گے کہ یہ ممالک "آستانہ کانفرنس” کے ذریعہ اب تک ہوئے معاہدات اور اتفاقات کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں جیسا کہ بعض لوگوں کی طرف سے یہ شبہات پیدا کئے گئے ہیں بلکہ ہو سکتا ہے کہ یہ کانفرنس مذاکرات کی اعلی کمیٹی  کے وفد کے لئے وسعت کا سامان ہو۔