ٹرمپ کی طرف سے شامیوں کے لئے پر امن علاقے کے قیام کا حکم
امریکہ کی طرف ایران اور چھ عرب ملکوں سے ہجرت کرنا ممنوع جمعرات 28 ربيع الثانی 1438 ہجری- 26 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13939] واشنگٹن: ہبہ قدسی روئٹر اور اسوشیئٹیڈ پریس نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کو تین مہینوں کے اندر […]
امریکہ کی طرف ایران اور چھ عرب ملکوں سے ہجرت کرنا ممنوع
جمعرات 28 ربيع الثانی 1438 ہجری- 26 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13939]

واشنگٹن: ہبہ قدسی
روئٹر اور اسوشیئٹیڈ پریس نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کو تین مہینوں کے اندر شام میں شامیوں کے لئے پر امن علاقے فراہم کرکے وائٹ ہاؤس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلہ میں اس بات کا ذکر ہے کہ شامی پناہ گزینوں کے لئے ان کے ملک اور ان کے پڑوسی ملک کے اندر پر امن علاقوں کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ اس بحران کو ختم کیا جائے اور وہ اپنے ملک واپس لوٹ جائیں۔
ایکزیکٹو آرڈر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں شامی پناہ گزینوں کے داخلہ کو ممنوع قرار دیا ہے اور اس معاملہ کو 120 کی مدت کے لئے معلق کیا ہے۔
ٹرمپ نے ہجرت سے متعلق چند قرار داد پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وائٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ آنے ولے قرار داد ایران، شام، عراق، لیبیا، یمن، سوڈان اور صومالیہ جیسے چھ عرب ملکوں کے شہریوں کو ویزا نہ دینے پر مشتمل ہے کیونکہ ان ملکوں میں داعش کے عناصر سر گرم عمل ہیں اور یہ دہشت گردی کو فروغ دینے کے اڈہ ہیں۔ اسی طرح دنیا کے کسی بھی ملک کے نئے پناہ گزینوں کے داخلے کی پابندی پر بھی مشتمل ہے لیکن اس فیصلہ میں صرف وہ لوگ مستثنی ہیں جو اقلیت میں ہیں اور ظلم وزیادتی سے بھاگ کر پناہ چاہنے کے ارادہ سے امریکہ کا قصد کیا ہے۔