امارات اور ہندوستان کے درمیان ایک جامع اسٹریٹجک معاہدہ اور اقتصادی افہام وتفہیم کے میمورنڈم پر دستخط
جمعرات 28 ربيع الثانی 1438 ہجری- 26 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13939] ابو ظبی: "الشرق الاوسط” امارات اور ہندوستان نے کل دار الحکومت نیو دلی میں ایک جامع مشترک اسٹریٹجک معاہدہ اور دونوں ملکوں کے درمیان افہام وتفہیم کے چند میمورنڈم پر دستخط کیا ہے اور جانبین کے درمیان یہ […]
جمعرات 28 ربيع الثانی 1438 ہجری- 26 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13939]

ابو ظبی: "الشرق الاوسط”
امارات اور ہندوستان نے کل دار الحکومت نیو دلی میں ایک جامع مشترک اسٹریٹجک معاہدہ اور دونوں ملکوں کے درمیان افہام وتفہیم کے چند میمورنڈم پر دستخط کیا ہے اور جانبین کے درمیان یہ معاہدے ہندوستان کے وزیر اعظم اور ابو ظہبی کے ولی عہد مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمناڈر شیخ محمد بن زائد آل نہیان کے درمیان مذاکرات کے لئے ایک سرکاری میٹنگ کے بعد ہؤئے ہیں۔
مذاکرات میں تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں کے سلسلہ میں غور وفکر کیا گیا ہے اور اسی طرح چند اہم اور مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی غور فکر کیا گیا ہے۔
مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں سے ہم محسوس کرتے ہیں کہ جانبین فوری اقدامات کے ذریعہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، وسیع کرنے اور آگے بڑھانے کے شوقین ہیں اور اس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کہ ہم موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لئے مفید اور حقیقی اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کر سکتے ہیں اور پوری امید ہے کہ ہندوستان اور امارات کے یہ تعلقات اس لائق ہونگے کہ ان کو علاقہ اور دنیا میں سب سے اہم، مظبوط اور سب سے زیادہ ترقی یافتہ دو طرفہ تعلق قرار دیا جا سکے۔