دنیا کو ٹرمپ کے حیرت انگیز فیصلوں کا سامنا

میکسیکو کے صدر کا دورۂ واشنگٹن منسوخ جمعہ­ 29 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 27 جنوری 2017ء شمارہ: (13940) واشنگٹن: ہبہ قدسی – منير الماوری امریکی صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں پہلے ہفتے کے دوران کئے گئے انتظامی فیصلوں پر دنیا حیرت زدہ ہے۔ جبکہ بین الاقوامی سطح پر اور واشنگٹن کے اتحاد […]

دنیا کو ٹرمپ کے حیرت انگیز فیصلوں کا سامنا
میکسیکو کے صدر کا دورۂ واشنگٹن منسوخ
جمعہ­ 29 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 27 جنوری 2017ء شمارہ: (13940)
1485452929147570900

واشنگٹن: ہبہ قدسی – منير الماوری

امریکی صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں پہلے ہفتے کے دوران کئے گئے انتظامی فیصلوں پر دنیا حیرت زدہ ہے۔ جبکہ بین الاقوامی سطح پر اور واشنگٹن کے اتحاد کی سطح پر تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، کیونکہ یہ ممالک امریکی صدر کی خارجہ پالیسی کی خصوصیات کے بارے میں ویب سائٹ «ٹویٹر» پر ان کے ٹویٹس تلاش کر رہے ہیں۔

کل میکسیکو کے صدر "انریک پینا نیتو” نے دونوں ملکوں کے مابین سرحد پر دیوار بنانے کے معاملہ میں امریکی صدر کے ساتھ اختلاف کی بناء پر اپنا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا۔ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے مابین بنائی جانے والی دیوار کی لاگت ادا نہ کرنے کی صورت میں میکسیکو کے صدر سے اس مجوزہ دورہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، جس کے چند گھنٹوں بعد ہی میکسیکو کے صدر نے یہ فیصلہ کیا۔

تاہم ٹرمپ نے کچھ دیر بعد کہا کہ دورہ کی منسوخی کا فیصلہ دونوں ملکوں کا مشترکہ ہے۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ کل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ دیوار کی قیمت وصول کرنے کے لئے میکسیکو کی طرف سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لئے تمام برآمدات پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔