خصوصی امریکی افواج کا یمن میں "القاعدہ” پر حملہ

پیر 3 جمادى الأولى 1438 ہجری ­ 30 جنوری 2017 ء شمارہ: (13943) واشنگٹن: منیر الماوری رواں ماہ جنوری کی 20 تاریخ کو امریکہ کی صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے پہلی فوجی کاروائی کی منظوری دی۔ جس میں پرسوں رات (28 جنوری) کو خصوصی امریکی افواج نے یمن پر حملہ کیا، جس […]

خصوصی امریکی افواج کا یمن میں "القاعدہ” پر حملہ
پیر 3 جمادى الأولى 1438 ہجری ­ 30 جنوری  2017 ء شمارہ: (13943)
1485715822132242500

واشنگٹن: منیر الماوری

رواں ماہ جنوری کی 20 تاریخ کو امریکہ کی صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے پہلی فوجی کاروائی کی منظوری دی۔ جس میں پرسوں رات (28 جنوری) کو خصوصی امریکی افواج نے  یمن پر حملہ کیا، جس میں”القاعدہ”  کے درجنوں مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔اس کے علاوہ ان حملوں میں دو شہری اور ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

دریں اثناء امریکی فوج نے وسطی علاقے "اچلا” پر حملے کے دوران یمن میں القاعدہ تنظیم کی ضمنی تنظیم "عرب جزیرہ میں قاعدہ الجہاد” کے 14 مسلح عناصر کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے، علاقائی ذرائع کے مطابق تنظیم کے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹمپا، فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق گورنریٹ بیضاء پر حملہ کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوئے جبکہ چوتھا فوجی ہیلی کاپٹر کی "ہنگامی لینڈنگ” کے دواران زخمی ہوا۔ "اپاچی” ہیلی کاپٹر کے گرنے پر امریکی مرکزی کمان کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے بعد پھر سے دوبارہ اڑنے کے قابل نہیں تھا چنانچہ اسے "جان بوچھ” کر تباہ کر دیا گیا۔

امریکی ذرائع کے مطابق ہلاک ہانے والوں میں "انصار الشریعہ” کے رہنما عبد الرؤوف الذہب بھی شامل ہیں۔