کینیڈا میں مسجد پر "مذموم” دہشت گردانہ حملہ
مسلح حملے میں 6 نمازی جاں بحق اور دیگر 8 زخمی، مراکشی گواہ سے پوچھ گچھ منگل 4 جمادى الأولى 1438 ہجری 31 جنوری 2017 ء شمارہ: (13944) کیوبک (کینیڈا): "الشرق الاوسط” مذموم دہشت گردی نے کینیڈا کو ہلا کے رکھ دیا، جب پرسوں رات (29 جنوری) کو کیوبک شہر میں ایک مسجد […]
مسلح حملے میں 6 نمازی جاں بحق اور دیگر 8 زخمی، مراکشی گواہ سے پوچھ گچھ
منگل 4 جمادى الأولى 1438 ہجری 31 جنوری 2017 ء شمارہ: (13944)

کیوبک (کینیڈا): "الشرق الاوسط”
مذموم دہشت گردی نے کینیڈا کو ہلا کے رکھ دیا، جب پرسوں رات (29 جنوری) کو کیوبک شہر میں ایک مسجد میں قتل عام سے 6 نمازی جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق کل مسجد کے اندر فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ الیگزینڈر بیسونیت نامی یہ شخص فرانسیسی کینیڈین ہے۔ "رویٹرز” کے اطلاعاتی ذرائع کے مطابق محمد خضر نامی مراکشی دوسرے شخص کو واقعہ کے گواہ کے طور پر معطل کر دیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں اس حملے کو "دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ "کینیڈین مسلمان ہمارے ملک کے تانے بانے کا اہم حصہ ہیں، اور اس طرح کے پاگل پن کی کارروائیوں کی ہمارے معاشرے، ہمارے شہر اور ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں”۔
کینیڈا کے وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایک فون کال وصول کی جس میں "انہوں نے کیوبیک میں اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کے المناک حادثے پر کینیڈا کے وزیر اعظم اور اس کی عوام سے اظہار تعزیت کیا”۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے "ضرورت پڑنے پر امداد فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی”۔