ٹرمپ کے تیل منصوبہ بندی کے ساتھ ریاض کا امریکہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کا ارادہ

اﳋﱪ: واﺋﻞ ﻣﻬﺪی سعودی تیل وزیر خالد الفالح نے کل کہا کہ ان کا ملک ںئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسی کی وجہ سے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں تیل کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا اور یاد رہے کہ مذکورہ پالیسی کا انحصار زیادہ تر حیاتیاتی ایندھن […]

ٹرمپ کے تیل منصوبہ بندی کے ساتھ ریاض کا امریکہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کا ارادہ
2

اﳋﱪ: واﺋﻞ ﻣﻬﺪی

سعودی تیل وزیر خالد الفالح نے کل کہا کہ ان کا ملک ںئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسی کی وجہ سے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں تیل کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا اور یاد رہے کہ مذکورہ پالیسی کا انحصار زیادہ تر حیاتیاتی ایندھن پر ہے۔

فالح نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس تیل کی صنعت کے سلسلہ میں اچھی پالیسیاں ہیں اور وہ حیاتیاتی ایندھن کے خلاف مبالغہ آرائی پر مبنی غیر حقیقی پالیسیوں سے دور ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ ٹرمپ تیل، گیس، نئی توانائیوں پر مشتمل نوع بنوع توانائی کی ذخیرہ اندوزی اور امریکی معیشت کی منافست چاہتے ہیں اور ہم بھی سعودی عربیہ میں یہی چیز چاہتے ہیں۔

توانائی کے میدان میں خود مختاری کی کوشش اور سعودی عرب سے خام تیل کی برآمد کی پابندی کے سلسلہ میں ٹرمپ کی طرف سے کئے گئے وعدوں کی وجہ سے ہونے والے خدشات کے سلسلہ میں فالح نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی تیل کے سلسلہ میں ہونے والی قدرتی ترقی سے متعلق ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے ہم نے تو بار بار کہا ہے کہ ہم اس کا استقبال اس وقت تک کریں گے جب تک وہ تیل کی عالمی مانگ کے مطابق ہوگا۔

ہم نےامریکہ میں ادائیگی اور تقسیم میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور ہم امریکہ میں تیل، گیس اور مختلف شعباجات کی حمایت کرنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی بنیاد پر ان سرمایہ کاری کو مضبوط کریں گے۔

عالمی سطح پر تیل کی مارکیٹ میں زیادہ رسد کے سلسلے میں فالح نے کہا کہ  وہ امریکی تیل کی فراہمی کا استقبال اس وقت تک کریں گے جب تک وہ تیل کی عالمی مانگ کے مطابق رہے گا۔