بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے "الحشد” پر فرار ہونے والے لوگوں کو گرفتار کرنے کا الزام

بغداد: "الشرق الاوسط” حقوق انسان کی بین الاقوامی تنظیم نے شمالی عراق کے موصل شہر میں "الحشد الشعبی” کے میلیشیاؤں پر فرار ہونے والے لوگوں کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "الحشد” کے افراد تنظیم "داعش” کی سرگر

بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے "الحشد” پر فرار ہونے والے لوگوں کو گرفتار کرنے کا الزام
2

بغداد: "الشرق الاوسط”

حقوق انسان کی بین الاقوامی تنظیم نے شمالی عراق کے موصل شہر میں "الحشد الشعبی” کے میلیشیاؤں پر فرار ہونے والے لوگوں کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "الحشد” کے افراد تنظیم "داعش” کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے شک کی بنیاد پر مشتبہ افراد کی تحقیق کر رہے ہیں لیکن چونکہ ان لوگوں کو چانچ پڑتال اور تحقیق کرنے کا تجربہ نہیں ہے، یہ لوگ گرفتاری اور چانچ پڑتال کی استثنائی طبیعت کے حامل نہیں ہیں اور گرفتار کئے جانے والے لوگوں کا خارجی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے اس لئے گرفتار شدہ افراد مختلف قسم کی پامالی سے دوچار ہوتے ہیں جیسے کہ ان کو من مانی طور پر گرفتار کر لیا جاتا ہے اور اس کے بعد ان کو گمشدہ کر دیا جاتا ہے۔

اس تنظیم نے عراقی حکومت کو اس بات پا آمادہ کیا ہے کہ وہ افراد کی تفتیش کرنے کی اجازت انہیں لوگوں کو دیں جو اس کام کے لئے متعین ہیں، ان گرفتار شدہ افراد کو مشہور جگہ میں رکھا جائے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے لئے باہر سے آنے والے افراد کو ان کے پاس آنے جانے کی اجازت دی جائے۔ اسی طرح تنظیم نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کے اہل خانہ کو اس بات کا علم ہو کہ ان کے  متعلقین کس جگہ قید ہیں اور گرفتار شدہ افراد کی تعداد سے متعلق خاص معلومات کا بھی اعلان کیا جائے۔

دوسری طرف جوائنٹ سپیشل آپریشن کمانڈر کے ترجمان جنرل یحی نے کہا ہے کہ موصل کو آزاد کرانے کی سرگرمیوں کا دوسرا مرحلہ اس کے بائیں حصہ کو آزاد کرا کر کامیاب ہو چکا ہے۔ جنرل یحی نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کے درمیان مزید کہا کہ دائیں جانب کو آزاد کرانے کے سلسلہ میں ہر اعتبار سے تمام تیاریاں ہو چکی ہیں خواں فوجی تیاری ہو یا لاجسٹک یا انٹلیجنس کی تیاری ہو اور ہم اس مرحلہ میں پہلی مرتبہ اسمارٹ ہتھیار کا بھی استعمال کریں گے۔

جمعہ 7 ﺟﻤﺎدى الاول 1438ہجری – 3 ﻓروری 2017 شمارہ نمبر {13947}