داعش کی طرف سے چار فوجی ہوائی اڈوں پر حملہ
بيروت: يوسف دياب داعش کے خلاف محاذ آرائی کرنے کے سلسلہ میں کل شمالی شام میں ہونے والی پیش رفتوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ داعش کے قبضہ میں "الباب” نامی شہر پر قبضہ کرنے کے لئے روس اور امریکہ کے درمیان منافست جاری ہے اور یہ منافست زمین […]

بيروت: يوسف دياب
داعش کے خلاف محاذ آرائی کرنے کے سلسلہ میں کل شمالی شام میں ہونے والی پیش رفتوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ داعش کے قبضہ میں "الباب” نامی شہر پر قبضہ کرنے کے لئے روس اور امریکہ کے درمیان منافست جاری ہے اور یہ منافست زمین پر پیش قدمی کرنے والی فوجیوں کے لئے محفوظ فضائی احاطہ فراہمی کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔
اسی درمیان روسی فورسز نے شہر کے مضافات میں آگے بڑھنے کے لئے حکومتی فورسز کو فضائی احاطہ فراہم کیا ہے۔ جرمن خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی جنگی جہازوں اور واشنگٹن کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی افواج نے "درع فرات” نامی فورسز کی حمایت میں شامی سرحد کے قریب "الباب” نامی شہر میں فضائی حملے کئے ہیں۔
تنظیم کے خلاف بین الاقوامی کوششیں اسے فتوحات حاصل کرنے کے لئے مناسب علاقے تلاش کرنے سے نہیں روک سکیں ہیں جہاں "داعش” وسیع چار فوجی محاذوں پر سر گرم عمل ہے اور نظام کے چار فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے اور ایک علاقہ میں پیش رفت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ہفتہ 8 جمادی الاول 1438ہجری – 4 فروری 2017 شمارہ نمبر {13948}