ٹرمپ کی بینکاری کے شعبہ کی آزادی کی لئے "وال سٹریٹ” کے قریب ہونے کی کوشش

  لندن: مطلق منير امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ "وال سٹریٹ” کے قریب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران کئے ہوئے وعدوں میں سے ایک کو پورا کرتے ہوئے انہوں نے پرسوں (3 جنوری) کی شام دو احکامات پر دستخط کئے، جو 2008 میں مالی بحران کے بعد بینکاری کے […]

ٹرمپ کی بینکاری کے شعبہ کی آزادی کی لئے "وال سٹریٹ” کے قریب ہونے کی کوشش
news-040217-3

لندن: مطلق منير

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ "وال سٹریٹ” کے قریب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران کئے ہوئے  وعدوں میں سے ایک کو پورا کرتے ہوئے انہوں نے پرسوں (3 جنوری) کی شام دو احکامات پر دستخط کئے، جو 2008 میں مالی بحران کے بعد بینکاری کے شعبے پر عائد کنٹرولز کا جائزہ لینے کی ہیں۔

ٹرمپ نے تمام قوانین سازی کا جائزہ لینے کا حکم دیا، جو "بنکوں اور کاروباری اداروں” کو بہت زیادہ قوانین اور پیچیدگی کی بناء پر نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ اس کوشش میں کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہے، تاکہ سابق صدر باراک اوباما کی پالیسیوں کو مزید دھچکا لگایا جائے۔ جیسا کہ انہوں نے سخت مشکل کے بعد دوبارہ 2008 جیسے بحران سے بچنے کے لئے ایک وسیلہ کے طور پر "ڈوڈ فرنک” نامی ایک قانون اور "وولکر” نامی ایک لائحہ عمل کو منظور کیا۔

اتوار 9 جمادى الاول 1438 ہجری /­ 05 فروری 2017 ء  شمارہ: (13949)