موصل کے مغرب میں ایرانی "عسکری مشیر” ہلاک
کردستان کی آزادی آخری راہ : عراقی نیشنل الائنس اربيل – لندن: "الشرق الاوسط” کل ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ایک رہنما "خیر اللہ احمدی فر” کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ رہنما مغربی موصل کے قریب تلعفر میں تنظیم داعش کے ساتھ لڑائی کے دوران "النبی الاکرم&#
کردستان کی آزادی آخری راہ : عراقی نیشنل الائنس

اربيل – لندن: "الشرق الاوسط”
کل ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ایک رہنما "خیر اللہ احمدی فر” کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ رہنما مغربی موصل کے قریب تلعفر میں تنظیم داعش کے ساتھ لڑائی کے دوران "النبی الاکرم” برگیڈ کے تحت عوامی افواج کے عسکری مشیر تھے۔ "ایسنا” نیوز ایجنسی نے گورنریٹ کرمان شاہ میں پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک عہدیدار کرنل فردین قہرمانی کا بیان نقل کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ احمدی موصل میں ایک عسکری کاروائی کے دوران ہلاک ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لاش کو آئندہ چند دنوں میں ایران منتقل کر دیا جائے گا۔ عہدیدار نے میت کا عہدہ ظاہر نہیں کیا۔
دوسری جانب، کل عراق کی سپریم اسلامی کونسل کے ترجمان "حمید معلہ” نے پرسوں(4 فروری) کو کونسل کے سربراہ عمار الحکیم کی قیادت میں عراقی نیشنل الائنس کے وفد اور صوبہ کردستان کے عہدیداروں کے مابین ملاقاتوں کو خوابوں کی تکمیل سے تعبیر کیا۔
"معلہ” نے "رووڈاو” میڈیا نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "الحکیم” کی طرف سے صوبہ کا یہ دورہ "انتہائی اہم ہے اور ہم تنظیم داعش پر فتح حاصل کرنے کے کناروں پر کھڑے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ کردستان کی آزادی کا مسئلہ "کردستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق بات چیت میں شامل تھا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اطمینان بخش حل تک نہ پہنچنے کی صورت میں صوبہ کی آزادی آخری راہ ہوگی جس کا سہارا لیا جائے گا”۔