واشنگٹن کی ایرانی "پاسداران انقلاب” کو دہشت گرد جماعت قرار دلانے کی کوشش
لندن: عادل السالمی کل امریکی عہدیداران نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت کی طرف سے ایرانی "پاسداران انقلاب” کو دہشت گرد تنظیموں کی امریکی لسٹ میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا، یہ امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے ایران سے منسلک افراد اور اداروں پر پابندیوں کے نفاذ کے چند روز بعد […]

لندن: عادل السالمی
کل امریکی عہدیداران نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت کی طرف سے ایرانی "پاسداران انقلاب” کو دہشت گرد تنظیموں کی امریکی لسٹ میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا، یہ امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے ایران سے منسلک افراد اور اداروں پر پابندیوں کے نفاذ کے چند روز بعد ہے۔
اخباری ایجنسی "رویٹرز” نے کہا ہے کہ ان عہدیداران کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے کوئی بھی اقدام تنفیذی شکل میں آ سکتا ہے جس میں وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا ہو کہ وہ "پاسداران انقلاب” کو دہشت گرد جماعتوں میں شامل کرنے کا جائزہ لے۔ دریں اثناء وائٹ ہاؤس نے ان معلومات کی تصدیق کرنے یا اسے مسترد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔