روس اور مسلم ممالک کے مابین جلد ہی سعودی عرب میں اجلاس ہوگا : تاتارستان کے صدر
جدہ: فتح الرحمن يوسف جمہوریہ تاتارستان کے صدر رستم مينخانوف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ سعودی عرب جلد ہی روس اور مسلم ممالک کے مابین اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ "الشرق الاوسط” کے ساتھ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ "ہمارے [&hel

جدہ: فتح الرحمن يوسف
جمہوریہ تاتارستان کے صدر رستم مينخانوف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ سعودی عرب جلد ہی روس اور مسلم ممالک کے مابین اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
"الشرق الاوسط” کے ساتھ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ "ہمارے ہاں روس میں روسی گروپ اور مسلم دنیا کے درمیان ایک اسٹریٹجک وژن کا نظریہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور تاتاستان کا صدر روس کے صدر ولادی میرپوٹن کی رہنمائی میں اس گروپ کا سربراہ ہوں، اس گروپ کے تحت ہم تمام سمتوں میں روسی ممالک اور عرب واسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے کی کوشش کریں گے”۔ علاوہ ازیں انہوں نے اس موضوع پر خادم حرمین شریفین سے بھی بات کی، جس پر خادم حرمین شریفین نے سعودی عرب کی میزبانی میں جلد ہی اس اجتماعی اجلاس کو منعقد کرنے پر موافقت ظاہر کی۔