ٹرمپ کی چینی صدر کی تائید کرنے کی وجہ سے گشیدگی میں کمی
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی طرف بھیجے گئے پیغام کی وجہ سے دونوں ملکوں کی درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے اور اس پیغام میں واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعمیری تعلقات قائم کرنے کی دعوت دی گئی […]

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی طرف بھیجے گئے پیغام کی وجہ سے دونوں ملکوں کی درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے اور اس پیغام میں واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعمیری تعلقات قائم کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان شقن سپائسر نے کہا کہ ٹرمپ نے صدر شی کا اس بات پر شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ان کی حلف برداری کی مناسبت سے مبارکبادی کا پیغام بھیجا تھا اور ٹرمپ نے اس میں چین کی عوام کے لئے خوش حال سال اور پر سعید لائٹ جشن کی تمنہ کی ہے۔ چین اپنے کیلنڈر کے مطابق ہر نئے سال کے آغاز میں اپنے روایتی لالٹین جشن کا اہتمام کرتا ہے۔ ٹرمپ نے اس پیغام میں مزید کہا کہ وہ صدر شی کے ساتھ مل کر تعمیراتی تعلقات کو فروغ دینے کے کام میں اپنی سعادت بندی سمجھتے ہیں جس کا فائدہ یکساں طور پر دونوں ملکوں کو ہوگا۔
دوسری طرف کل ٹرمپ کی خاتون مستشار کلین کوناوے کے بیانات اور صدر کے ٹیوٹس نے صدارتی ذمہ داریوں کے درمیان دلچسپی کے امکانی تصادم کو دوبارہ اجاگر کر دیا ہے۔
جمعہ 14 جمادی الاول 1438 ہجری – 10 فروری 2017 شمارہ نمبر {13954}