ایران کے ہمنوا ایک ایرانی پارٹی کا قتل

بغداد: "الشرق الاوسط” عراق میں ایران کی ہمنوا حزب اللہ کے جنرل سکریٹری صافی کو بصرہ شہر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس کاروائی کے سلسلہ میں کہا کہ یہ بہت ہی ناپسندیدہ عمل ہے۔ اس کے پیچھے نامعلوم افراد کا […]

ایران کے ہمنوا ایک ایرانی پارٹی کا قتل
2

بغداد: "الشرق الاوسط”

عراق میں ایران کی ہمنوا حزب اللہ کے جنرل سکریٹری صافی کو بصرہ شہر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس کاروائی کے سلسلہ میں کہا کہ یہ بہت ہی ناپسندیدہ عمل ہے۔ اس کے پیچھے نامعلوم افراد کا ہاتھ ہے جنہوں نے جمعرات کی رات حیانیہ کے علاقہ میں صافی پر اندھا دھن گولی چلا کر قتل کر دیا۔ وہ گورنریٹ کونسل اور سلامتی کمیٹی کے سابق رکن تھے۔ بصرہ میں حزب اللہ کی بنیاد مستقل طور پر 2006 میں پڑی تھی، یہ ایران کی ایک قریبی جماعت ہے اور یہ شیعہ کی ایک مسلح جماعت کی حیثیت سے الحسد الشعبی جماعت میں شامل ہو گئی ہے اور بصرہ کے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں یہ بھی شریک ہے۔

بصرہ گورنریٹ کونسل میں سلامتی کمیٹی کے صدر جبار الساعدی نے کہا ہے کہ یہ کوئی بعید نہیں ہے کہ صافی کا قتل اس وجہ سے ہوا ہو کہ انہوں نے الحشد الشعبی کی جماعتوں کے ساتھ مل کر جنگ کرنے میں ایک کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بصرہ میں 22 فرنٹ اور سیاسی پارٹیاں ہیں اور آپس میں منافست بھی موجود ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کا اثر گورنریٹ کے حالات پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اقرار کیا ہے کہ خلاف ورزیاں روزانہ ہو رہی ہیں۔

جمعہ 14 جمادی الاول 1438ہجری – 10 فروری 2017 شمارہ نمبر {13954}