بحرین نے دہشت گردوں کی ایران بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی
منامہ: عبيد السہیمی کل بحرینی حکام نے بری اور بحری دو سیکورٹی کاروائیوں کے ذریعے قیدیوں کو فرار کروانے والے مطلوبہ افراد کی ایران بھاگنے کی کوشش ناکام بنادی، جس نے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک اور دیگر 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں "جو” جیل سے بھاگنے والے افراد بھی […]

منامہ: عبيد السہیمی
کل بحرینی حکام نے بری اور بحری دو سیکورٹی کاروائیوں کے ذریعے قیدیوں کو فرار کروانے والے مطلوبہ افراد کی ایران بھاگنے کی کوشش ناکام بنادی، جس نے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک اور دیگر 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں "جو” جیل سے بھاگنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
کل منامہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بحرین پبلک سیکیورٹی کے سربراہ میجر جنرل طارق الحسن نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے مطلوبہ گرفتار کر لیا ہے جو کہ ایک کشتی کے ذریعے بحرین سے بھاگ رہے تھے، کمیونیکیشن کے ذرائع اور "ثبوت یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ بحرین کے علاقائی پانیوں کے باہر تعاون اور ایران منتقلی کے حصول کے لئے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں تھے اور وہ ایران کی جانب جا رہے تھے۔”
سیکیورٹی سربراہ نے بتایا کہ ہلاک شدگان اور گرفتار ہونے والے افراد کا جیل کے دہشتگردانہ واقعہ اور گذشتہ 29 جنوری کو لیفٹیننٹ ہشام الحمادی کے قتل کے معاملہ میں مرکزی کردار تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ 14 جنوری کو "بنی جمرہ” میں سیکورٹی کی گشتی ٹیم پر حملہ کرنے میں شریک تھے، جس میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "بحرین کی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنے کے لئے غیر ملکی مداخلت اور بیرونی حمایت کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے کئی ایک ثبوت بھی ہیں، جن میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ سمیت ایران کے کئی حلقوں کی طرف سے افراد کو تربیت دینا شامل ہے۔