سعودی ولی عہد انٹیلی جنس کی نمایاں خدمات پر "جارج ٹینیٹ” میڈل سے سرفراز

ریاض: "الشرق الاوسط” ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبد العزیز، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو کل شام "جارج ٹینیٹ” میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ میڈل ان کو سی آئی اے کی طرف سے عالمی امن وسلامتی کے قیام کے لئے ان کے غیر محدود اور بے […]

سعودی ولی عہد انٹیلی جنس کی نمایاں خدمات پر "جارج ٹینیٹ” میڈل سے سرفراز
6

ریاض: "الشرق الاوسط”

ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبد العزیز، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو کل شام "جارج ٹینیٹ” میڈل سے نوازا گیا ہے۔  یہ میڈل ان کو سی آئی اے کی طرف سے عالمی امن وسلامتی کے قیام کے لئے ان کے غیر محدود اور بے مثال کارناموں اور دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے ان کی انٹیلی جنس کی نمایاں خدمات پر نوازا گیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے یہ میڈل کل ریاض میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیکل پومپیو کے استقبال کے بعد ان کے ہاتھوں سے حاصل کیا ہے اور اس موقعہ سے ولی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزيز، دوسرے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی موجود تھے۔

ہفتہ 15 جمادی الاول 1438ہجری – 11 فروری 2017 شمارہ نمبر {13955}