ٹرمپ کی سفری پابندی کی معطلی کے سلسلہ میں غور وفکر کرنے کی کوشش
واشنگٹن: منير الماوری امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلم اکثریت والے سات ملکوں کے باشندوں کو امریکہ میں داخلہ کی پابندی، ہجرت کی کاروائیوں میں سختی اور دوسرے ملکوں سے امریکہ میں پناہ لینے سے متعلق فرمان کے سلسلہ میں غور وفکر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ […]

واشنگٹن: منير الماوری
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلم اکثریت والے سات ملکوں کے باشندوں کو امریکہ میں داخلہ کی پابندی، ہجرت کی کاروائیوں میں سختی اور دوسرے ملکوں سے امریکہ میں پناہ لینے سے متعلق فرمان کے سلسلہ میں غور وفکر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے پرسو شام صدارتی جہاز پر صوبہ فلوریڈا کی طرف جاتے ہوئے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ان کے پاس ابھی ہجرت سے متعلق نئے حکم جاری کرنے کے اختیارات ہیں۔ یہ بیان اس وقت آیا جب واشنگٹن میں یہ چہ می گوئیاں تھیں کہ عدالت میں خالی جگہ کو مکمل کرنے کے لئے ٹرمپ کے امیدوار پر سینٹ کی طرف سے منظوری ملنے سے پہلے وائٹ ہاؤس قانونی جنگ سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ کی طرف رخ کر رہا ہے۔
کل سی این این نے اپنی خفیہ ایجنسی کے ذریعہ اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل مائکل فلین نے ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے روسی صدر کو پانچ مرتبہ فون کیا اور ان سے ان کے ملک کے خلاف لگائی گئیں امریکی پابندیوں سے متعلق گفتگو کیا ۔
اتوار 16 جمادی الاول 1438 ہجری – 12 فروری 2017 شمارہ نمبر {13956}