ماسکو "آستانہ 2” کے متوقع نتائج پر بات کر رہا ہے

"آزادیٔ شام تحریک” "جند الاقصی” کو "توبہ کرنے یا مرنے” کا اختیار دے رہی ہے   ماسكو: طہ عبد الواحد – بيروت: يوسف دياب روسی باخبر ذرائع نے بتایا کہ ماسکو کل اس کی میزبانی میں ہونے والے آستانہ مذاکرات میں زمینی صورت حال کے پیش نظر اس کے نتائج کے حصول کی

ماسکو "آستانہ 2” کے متوقع نتائج پر بات کر رہا ہے
"آزادیٔ شام تحریک” "جند الاقصی” کو "توبہ کرنے یا مرنے” کا اختیار دے رہی ہے
1487012654808708700

ماسكو: طہ عبد الواحد – بيروت: يوسف دياب

روسی باخبر ذرائع نے بتایا کہ ماسکو کل اس کی میزبانی میں ہونے والے آستانہ مذاکرات میں زمینی صورت حال کے پیش نظر اس کے نتائج کے حصول کی کوشش کرے گا۔

ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ان نتائج کا مقصد یہ ہے کہ شامی مذاکراتی جماعتیں اور آستانہ عمل کی نگرانی کرنے والی بیرونی طاقتیں پیش رفت کو محسوس کر سکیں اور آئندہ جنیوا مذاکرات کے دوران حقیقی نتائج کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں”۔

زمینی حقائق میں، کل شام کے شمالی دیہات حماہ میں دو متشدد دھڑوں کے مابین تصادم میں اضافہ ہوا۔ جبکہ "آزادیٔ شام تحریک”؛ جو کہ "نصرت فرنٹ” کی تنظیم "جند الاقصی بریگیڈ” پر غلبہ حاصل کر چکی ہے، اس نے شاہراہوں کو کھولنے اور رکاوٹوں کو اٹھانے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، علاوہ ازیں (جند الاقصی) مسلمانوں کو کافر قرار دینے سے توبہ کریں اور قانونی عدالت میں پیش ہوں، انہیں "توبہ کرنے یا مرنے” میں سے کسی ایک کو اختیار کرنا پڑے گا۔

منگل 18 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 14 فروری 2017 ء  شمارہ: (13958)